امریکی شہری ڈیوڈ رش نے 30 سیکنڈز میں منہ سے ٹیبل ٹینس بال کو دیوار سے ٹکرا کر سب سے زیادہ باؤنسز کرنے کا اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
دنیا کے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز رکھنے والے ڈیوڈ رش نے سمندر میں سفر کے دوران 30 سیکنڈز میں 51 باؤنسز مکمل کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا، ان کے پاس اس وقت 181 سے زائد عالمی ریکارڈز موجود ہیں، جو دنیا میں سب سے زیادہ بیک وقت ریکارڈ رکھنے کا اعزاز ہے۔
پنجاب حکومت نے بی ایس ڈگری ہولڈر اساتذہ کو پروموشن کیلئے اہل قرار دے دیا
ڈیوڈ پہلی بار یہ ریکارڈ 43 باؤنسز کے ساتھ اور دوسری بار 47 باؤنسز کے ساتھ قائم کر چکے تھے، جن میں دوسرا ریکارڈ 2024 کو لندن میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ہیڈکوارٹر میں بنایا گیا تھا، اور یہ ان کا تیسرا موقع ہے کہ انہوں نے اسی منفرد ریکارڈ کو مزید بہتر بنایا۔
امریکی شہری نے سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنے میں یہ کھیل مذاق لگتا ہے، لیکن حقیقت میں یہ انتہائی مشکل ہے، ہر باؤنس کے لیے دباؤ اور وقت کا حساب لگانا پڑتا ہے، ذرا سا فرق آئے تو بال یا تو بہت اونچا اچھل جاتا ہے یا پھر نیچے گر کر رفتار کم کر دیتا ہے۔
ڈیوڈ رش کی یہ تازہ کامیابی نہ صرف ان کے شوق اور لگن کی عکاسی کرتی ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتی ہے کہ عالمی ریکارڈ دنیا کے کسی بھی کونے، یہاں تک کہ سمندر کے بیچ بھی بنائے جا سکتے ہیں۔
