ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں آج دوسرا میچ بھارت اور یو اے ای کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔
روہت شرما اور ویرات کوہلی کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد نئے کپتان سوریا کمار یادیو کی قیادت میں بھارت کا یہ پہلا ٹورنا منٹ ہے۔
بھارت اور یو اے ای کے درمیان اب تک ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا ہے، 2016 میں بنگلہ دیش میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں میرپور میں یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کی اور 9 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز بنائے۔ بھارت نے یہ میچ نو وکٹوں سے جیتا۔
بھارت اور یو اے ای تین ون ڈے میچز میں آمنے سامنے آئی ہیں، تینوں میچ بھارت نے جیتے۔ گزشتہ روز ایشیا کپ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو شکست سے دوچار کیا۔
افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے، صدیق اللہ اتل 73، محمد نبی 33 اور عظمت اللہ عمرزئی 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ہانگ کانگ کی جانب سے بابر حیات اور یاسم مرتضی کے علاوہ کوئی کھلاڑی کارکردگی نہ دکھا سکا، بابر حیات نے 39 اور یاسم مرتضی نے 16 رنز بنائے۔
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے تمام میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوا کریں گے، 11 ستمبر کو تیسرے میچ میں بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ مدمقابل ہوں گے، 12 ستمبر کو چوتھا میچ پاکستان اور اومان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
13 ستمبر کو پانچویں میچ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا پنجہ آزمائی کریں گے، ایشیا کپ کا چھٹا اور بڑا میچ 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا، 15 ستمبر کو ساتویں میچ میں یو اے ای اور اومان آمنے سامنے ہوں گے۔
15 ستمبر کو ہی آٹھواں میچ ہانگ کانگ اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا، 16 ستمبر کو نویں میچ میں افغانستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے، 17 ستمبر کو دسویں میچ میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
بھارتی کپتان کو محسن نقوی اور سلمان آغا سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑ گیا
18 ستمبر کو گیارہویں میچ میں افغانستان اور سری لنکا کے درمیان جوڑ پڑے گا، 19 تاریخی کو ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کا بارہواں اور آخری پول میچ بھارت اور اومان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
