ملک میں گاڑیوں کی قیمتیں کم اور ملکیت میں اضافے کا امکان ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی اور کاروں کی ملکیت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کا نیا ریکارڈ قائم، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ملک کی آٹو انڈسٹری پر ٹیرف اصلاحات کے اثرات کے حوالے سے پائیڈ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ آٹوانڈسٹری میں کچھ ملازمتیں متاثر ہوں گی لیکن نئی نوکریاں اور کاروباری مواقع جنم لیں گے۔
پائیڈ کی رپورٹ کے مطابق 5 سال کے ٹیرف ریفارم پلان سے کسٹمز ڈیوٹی اسٹرکچر میں بڑی تبدیلیوں کی توقع ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ اوسط ٹیرف ریٹ 19 فیصد سے کم ہو کر 9.5 فیصد ہونے کا امکان ہے۔
پنجاب میں مزدوروں کی کم از کم اُجرت مقرر، نوٹیفکیشن جاری
پانچ سال میں گاڑیوں کی درآمد پر ٹیرف 20 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد رہ جائے گا، 2030ء تک استعمال شدہ گاڑیوں پر اضافی سرچارجز ختم کئے جائیں گے، اس کے نتیجے میں کمزور برانڈز مشکل کا شکار ہوں گے جبکہ بڑی عالمی کمپنیوں کی پوزیشن بہتر ہو گی۔
پائیڈ کے مطابق درآمدات کے اضافے سے زرمبادلہ اور کرنسی پر دباؤ آنے کا بھی خدشہ ہے اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس نے بیرونی شعبے میں مقابلہ کرنے کے لیے برآمدات بڑھانے کو ضروری قرار دیا ہے۔
