دوحہ میں حماس رہنمائوں پر حملے کے بعد قطر نے غزہ جنگ بندی کیلئے حماس اور اسرائیل میں جاری ثالثی سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق قطر نے کہا ہے کہ اسرائیلی غیر ذمہ دارانہ رویہ اور خطے کی سلامتی میں مسلسل خلل ڈالنا قابل برداشت نہیں۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے ، ہم اپنی سلامتی اور خودمختاری کو نشانہ بنانیوالے کسی اقدام کو قبول نہیں کریں گے۔
قطر پر اسرائیلی جارحیت قابل مذمت، اقوام متحدہ نوٹس لے، پاکستان
ترجمان ڈاکٹر ماجد بن محمد الانصاری کے مطابق یہ مجرمانہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور قطری شہریوں اور قطر میں رہنے والے باشندوں کی سلامتی و تحفظ کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
ترجمان کے مطابق سکیورٹی فورسز، سول ڈیفنس اور متعلقہ اداروں نے فوری طور پر واقعے سے نمٹنے اور رہائشی علاقوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔
واضح رہے اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فضائی حملہ کیا جس میں حماس کے سینئر رہنما خلیل الخیہ شہید ہوئے۔
