ایشیا کپ 2025 کا افتتاحی میچ افغانستان نے شاندار انداز میں جیت لیا۔ ابو ظہبی میں کھیلے گئے گروپ بی کے پہلے مقابلے میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کر لیا۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 188 رنز بنائے۔ صدیق اللہ اٹل نے 52 گیندوں پر ناقابلِ شکست 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ عمرزئی نے صرف 21 گیندوں پر 53 رنز کی دھواں دار بیٹنگ کی، محمد نبی نے بھی 33 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔
جواب میں ہانگ کانگ کی بیٹنگ لائن افغانستان کی باولنگ کے سامنے بکھر گئی۔ صرف بابر حیات 39 رنز بنا سکے۔ ان کے سوا کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے میں داخل نہ ہو سکا، ٹیم نے 20 اوورز میں 94/9 کا مایوس کن اسکور بنایا۔
افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور فاروقی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمرزئی، راشد خان اور نور احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
افغانستان نے اس میچ سے نہ صرف دو قیمتی پوائنٹس حاصل کیے بلکہ باقی ٹیموں کو بھی واضح پیغام دیا کہ وہ ایشیا کپ 2025 میں سنجیدہ دعوے دار کے طور پر میدان میں اترے ہیں
جرمن ٹیکنالوجی کمپنی کا اسمارٹ کرکٹ بال پر کام جاری، کھیل کی دنیا میں انقلابی تبدیلی کا امکان
افغانستان نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی مکمل غلبہ دکھایا اور اپنے ایشیا کپ 2025 کے سفر کا فاتحانہ آغاز کیا۔
