ایشیا کپ ٹی20 2025 کا شاندارآغاز متحدہ عرب امارات میں ہو گیا ہے، جہاں افتتاحی میچ میں افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔
ابو ظہبی کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے اور وہ ایک بڑا ہدف مقرر کرکے ہانگ کانگ پردباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، ٹیم کا مورال بلند ہے اور نوجوان کھلاڑی اچھی کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔
ہانگ کانگ کے کپتان نے بھی بیٹنگ کے بجائے بولنگ کو ترجیح دی ہوتی، اس لیے وہ ٹاس ہارنے پر زیادہ مایوس دکھائی نہیں دیے، اگر بولرز نے ابتدائی اوورز میں اچھا آغاز کیا تو افغانستان کو محدود کیا جا سکتا ہے۔
ایشیا کپ کے اس ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ افغانستان گروپ “اے” میں شامل ہے جبکہ دیگر ٹیموں میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔
میدان میں جارحیت فطری، مگرکھیل تک رہنی چاہیے، سلمان آغا اور سوریا کمار
شائقین کرکٹ میں ٹورنامنٹ کے آغاز پر جوش و خروش پایا جاتا ہے، اور اس میچ کو بڑی تعداد میں لوگ اسٹیڈیم اور ٹی وی اسکرینوں پر دیکھ رہے ہیں۔
