لاہور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ پنجاب سے سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔
الیکشن میں مجموعی طور پر 251 ووٹ کاسٹ کیے گئے جن میں سے رانا ثناءاللہ نے 250 ووٹ حاصل کیے جبکہ ایک ووٹ مسترد کردیا گیا۔
سینیٹ کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجازچوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی انتخاب لاہور میں ہوا جہاں پنجاب اسمبلی کے اراکین نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
فلورملز کی مشروط مقدار میں آٹا سپلائی کرنے پر آمادگی، پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا سستا ہو گیا
مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے رانا ثناءاللہ کی کامیابی کو پارٹی کے لیے ایک بڑا سیاسی قدم قرار دیا ہے۔
رانا ثناءاللہ اس سے قبل قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں اور کئی بار وزیر قانون پنجاب کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پہلا اسمارٹ سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کرنے کا اعلان
ان کی سینیٹ میں شمولیت سے مسلم لیگ (ن) کو ایوان بالا میں مزید تقویت حاصل ہو گی، الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
