ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو 3 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کی پورٹس کے مطابق ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو تقریباً 3 لاکھ امریکی ڈالر (ساڑھے8 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر ( 4 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) دیئے جائیں گے۔
ایشیا کپ 2025، شریک ٹیموں کے کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس
بھارتی میڈیا کے مطابق اگر یہ رقم حتمی قرار پاتی تو یہ گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں اضافہ ہو گا،رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ابھی تک ٹورنامنٹ کی انعامی رقم کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔
ٹورنامنٹ کا آغاز آج 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہونے جا رہا ہے، شائقین ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے کیلئے پر امید ہیں۔
