ملک کے اہم موٹروے سیکشنز ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھلے اور کلیئر ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم فائیو، جو ملتان سے سکھر تک پھیلی ہوئی ہے، ٹریفک کے لیے کھلی ہے اور اس پر کسی قسم کی رکاوٹ موجود نہیں، اسی طرح موٹروے ایم فور، جو پنڈی بھٹیاں سے خانیوال تک جاتی ہے، بھی مکمل طور پر فعال ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے باوجود موٹروے کا کوئی بھی سیکشن سیلاب سے متاثر نہیں ہوا۔
تمام اہم راستے محفوظ اورہرقسم کی ٹریفک کے لے کلیئر ہیں موٹروے پولیس نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
مزید کہا گیا کہ موٹروے پولیس کے اہلکار 24 گھنٹے موٹرویز پر موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
رانا ثناءاللہ پنجاب سے سینیٹر منتخب، 250 ووٹ حاصل کیے
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل موٹروے ہیلپ لائن 130 یا موبائل ایپ سے معلومات حاصل کریں۔
موٹروے پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دوران سفر ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں اورکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پرموٹروے ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔
