اسپین کے سریل ریکارڈ بریکَر کرسٹیان رابرٹو لوپیز نے ہائی ہیلز پہن کر صرف 16.55 سیکنڈ میں 100 میٹر الٹے پاؤں دوڑ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس سے پہلے بھی کرسٹیان رابرٹو نے الٹے پاؤں ہائی ہیلز پہن کر 20.05 سیکنڈ میں 100 میٹر مکمل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
ریکارڈ کے ضوابط کے مطابق اس چیلنج میں استعمال کی جانے والی ہیل کی اونچائی کم از کم 2.76 انچ اور نوک کی چوڑائی 0.59 انچ سے زیادہ چوڑی نہیں ہونی چاہیے۔
نیمار کو نامعلوم ارب پتی کی 846 ملین پاؤنڈ مالیت کی جائیداد وراثت میں مل گئی
سریل ریکارڈ بریکَر کے پاس اس وقت 80 سے زائد منفرد عالمی ریکارڈز موجود ہیں، جن میں لکڑی کے جوتوں میں 400 میٹر کی سب سے تیز دوڑ، چپلوں میں 100 میٹر، اسپیس ہاپر پر 100 میٹر دوڑ، منہ میں چمچ پر انڈہ رکھ کر 100 میٹر دوڑ اور تیرنے والے فِن پہن کر الٹے پاؤں دوڑنا شامل ہے۔
یہ انوکھے ریکارڈز نہ صرف کھیل کے شوقین افراد کو حیران کرتے ہیں بلکہ یہ بھی ثابت کرتے ہیں کہ تخلیقی ذہن اور لگن کے ساتھ کوئی بھی انسان دنیا میں سب سے الگ مقام بنا سکتا ہے۔
