کراچی میں موسلادھار بارش سے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، جس پر ٹریفک پولیس نے متبادل روٹ پلان جاری کردیا ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، ایم آر کیانی چوک، فوارہ چوک اور میٹروپول کے اطراف میں پانی جمع ہو گیا ہے۔
ٹاور اور اطراف کی سڑکو ں پر بھی بارش کاپانی جمع ہوگیا ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور، کیماڑی اور ماڑی پور میں بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔
ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا
ناظم آباد، لیاقت آباد، گلبہار اور اطراف میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کراچی کا کہنا ہے کہ راشد منہاس روڈسے ا ٓنے والی ٹریفک گودرا سے براستہ شفیق موڑ نیو کراچی جاسکتی ہے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سخی حسن سے ناگن چورنگی جانے کیلئے قلندریہ چوک اور انڈا موڑ والا راستہ اختیارکریں، بورڈ آفس سے آنے والی ٹریفک کو کے ڈی اے چورنگی سے شارع نور جہاں بھیجا جائے گا۔
ٹریفک نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی، پیپلز چورنگی سے براستہ شفیق موڑ بھی نیوکراچی جا سکے گی، کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
