اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ روبی انعم نے شہرت کیلئے لاہور کے تھیٹر اور آرٹسٹ کو بدنام کیا۔
اسما عباس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے روبی انعم کے ان کے اور ان کی بڑی بہن بشریٰ انصاری سے متعلق تنقیدی تبصرے کا جوابی ردعمل دیا۔
سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ سب نے ہم سے کہا کہ روبی انعم کی بات پر ردعمل دیں لیکن ہم نے جواب نہیں دیا کیونکہ جو وہ حاصل کرنا چاہتی تھیں وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکی۔
بھارتی اداکارہ نویا نائر کو پھول لے جانے پر آسٹریلوی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا، بھاری جرمانہ
سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ روبی انعم نے سوچا کہ کچھ ایسا کہہ دوں جس کی وجہ سے وائرل ہو جاؤں اور شہرت حاصل ہو۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بھی تھیٹر میں کام کیا ہے اور ان دنوں بھی تھیٹر کر رہی مگر انہیں وہاں بہت عزت ملتی ہے اور سب بہت محبت سے پیش آتے ہیں تاہم روبی انعم جیسے لوگ ثابت کرتے ہیں کہ تھیٹر اداکار ایسے ہوتے ہیں جس سے برا تاثر جاتا ہے۔
واضح رہے کہ تھیٹر ادکارہ روبی انعم نے وی لاگنگ کرنے پر اسما عباس اور ان کی بڑی بہن بشریٰ انصاری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کا ردعمل اسما عباس نے دیا۔
