کل سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایشیا کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔
افتتاحی میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیمیں دبئی اور ابوظہبی میں پریکٹس میں مصروف ہیں۔
دبئی میں بھارت اور یو اے ای نے پریکٹس سیشنز کیے جبکہ ابوظہبی میں عمان، ہانگ کانگ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے تیاری کی۔
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے میچ آفیشلز کا اعلان
پاکستان ٹیم اپنی تیاریوں کا آغاز 10 ستمبر سے کرے گی، ٹرافی کی رونمائی افتتاحی روز دوپہر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گی۔ اس کے ساتھ کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی ہو گی۔
پاکستان کا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف ہو گا جبکہ بڑا مقابلہ 14 ستمبر کو بھارت سے ہو گا۔
