پیرس، فرانس کے وزیراعظم فرانسو بیرو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے۔
فرانسیسی پارلیمنٹ میں ہونے والے رائے شماری کے دوران 364 ارکان نے ان کیخلاف جبکہ صرف 194 نے ان کے حق میں ووٹ دیا۔
نیپال کے وزیر داخلہ مستعفی، کٹھمنڈو میں کرفیو نافذ
اس نتیجے کے بعد فرانسو بیروکی وزارت عظمیٰ کی مدت محض 9 ماہ میں ہی اختتام کو پہنچ گئی، فرانسو بیرو نے نو مہینے قبل وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اورایمانوئل میکرون کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے، ان کی حکومت کو ابتدا سے ہی معاشی پالیسیوں، مہنگائی اور امیگریشن قوانین پر سخت تنقید کا سامنا تھا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق بیرو کی حکومت پارلیمانی اکثریت نہ ہونے کے باعث پہلے دن سے ہی غیر مستحکم تھی، اپوزیشن جماعتوں نے انہیں ناکام پالیسیوں اورعوامی اعتماد کے فقدان کا ذمہ دارقراردیا۔
ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اب کیمرے کی آنکھ کے بغیر ممکن نہیں
میکرون اب نئی حکومت تشکیل دینے یا قبل از وقت انتخابات کرانے کے آپشنز پرغورکررہے ہیں، سیاسی بحران کے باعث فرانس کی سیاسی فضاء مزید کشیدگی کا شکارہو گئی ہے۔
