لاہور، ٹریفک پولیس لاہورنے ڈرائیونگ لائسنس کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیرکے مطابق تمام ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹنگ سینٹرزپرنصب کیمرے ہمہ وقت فعال رہیں گے اورانہیں بند کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سعودی عرب کے قریب سب میرین کیبل کٹنے سے انٹرنیٹ سست ہے، شزہ فاطمہ
نئے پالیسی فریم ورک کے تحت اب بغیرویڈیو شواہد کے کسی بھی امیدوارکوڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔
اس سے قبل ٹیسٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ صرف 15 دن تک محفوظ رکھی جاتی تھی، جس کی وجہ سے شکایات پر کارروائی میں مشکلات پیش آتی تھیں اب یہ ریکارڈنگ مستقل بنیادوں پرسیف سٹی اتھارٹی کے ڈیٹا سینٹرمیں محفوظ کی جائے گی۔
ڈی آئی جی وقاص نذیرکا کہنا ہے کہ اس نظام سے غیرتربیت یافتہ اورسفارش پرلائسنس حاصل کرنے والوں کا راستہ بند ہوجائے گا۔
پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے بحالی کا آغاز، 12 ستمبر سے جامع سروے ہوگا
کیمرے اورگاڑیوں میں لگے سینسرزخودکار طریقے سے ٹیسٹ کے دوران غلطیوں کا پتا لگائیں گے، جس سے صرف اہل افراد ہی لائسنس حاصل کرسکیں گے، اس فیصلے کا پس منظربارہا سامنے آنیوالی شکایات اورٹیسٹنگ سسٹم کی خامیوں پرمبنی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو شواہد پر مبنی نگرانی اورآڈٹ سے اصلاحی اقدامات کوممکن بنایا جا سکے گا، جس سے نظام میں شفافیت اورمیرٹ کوفروغ ملے گا۔
