چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سیلاب کا تنہا مقابلہ نہیں کر سکتے، دُنیا ہماری مدد کرے۔
پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب ملک بھر میں تباہی مچا رہا ہے، مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں، ہم اپنے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے۔
پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے بحالی کا آغاز، 12 ستمبر سے جامع سروے ہوگا
انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں سب سے پہلا مرحلہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کریں ، ہم سیلاب متاثرین کیلئے 20 لاکھ گھر بنا رہے ہیں، جنوبی پنجاب میں بھی سیلاب متاثرین کے لئے گھر بنائے جائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بی آئی ایس پی کے تحت امداد پہنچائیں، مشکل وقت میں عوام کی مدد اور تعاون پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل ہے۔
