اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے قریب انٹرنیشنل سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتارمتاثر ہوئی ہے، جس کے باعث متعدد علاقوں میں سروسزسست روی کا شکارہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شزہ فاطمہ نے بتایا کہ متاثرہ کیبل سعودی شہرجدہ کے قریب کٹی ہے ہم اس معاملے پرمتعلقہ بین الاقوامی اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں اورجیسے ہی کیبل کی مرمت کا وقت معلوم ہوتا ہے، پاکستانی عوام کوآگاہ کرینگے۔
پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے بحالی کا آغاز، 12 ستمبر سے جامع سروے ہوگا
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ تکنیکی خرابی بین الاقوامی سطح پرپیش آئی ہے جس پرپاکستان کا براہِ راست اختیارنہیں تاہم ملکی سطح پرانٹرنیٹ کی بہتری کیلئے پی ٹی سی ایل سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزسے رابطہ جاری ہے۔
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ پاکستان میں براڈبینڈ اسپیکٹرم کی کمی بھی ایک مستقل مسئلہ ہے، جس کے حل کے لئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔
نواز شریف اور مریم نواز سے بنگلہ دیشی مشیر کی ملاقات، تعلیمی و تجارتی تعاون پر اتفاق
انہوں نے تسلیم کیا کہ انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے کاروباری سرگرمیوں، آن لائن تعلیم اورڈیجیٹل خدمات پرمنفی اثر پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیبل کوکس نوعیت کا نقصان پہنچا ہے اس کا تکنیکی جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مرمت کے مکمل ہونے تک متبادل بندوبست پربھی غورجاری ہے۔
