ایشیا کپ مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کل 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو رہا ہے ، ٹورنامنٹ میں کانٹے کے مقابلے متوقع ہیں۔
ایشیا کپ کے میچز دبئی اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے ، اس مرتبہ یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلا جا رہا ہے۔ 2016 اور 2022 میں بھی یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلا گیا تھا۔ 2016 میں ٹورنامنٹ بھارت جبکہ 2022 میں سری لنکا نے جیتا تھا۔
پاکستان نے اب تک دو مرتبہ 2000 اور 2012 میں ایشیا کپ جیتا ہے۔ انڈیا نے8 مرتبہ اور سری لنکا نے 6 مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا اعلان
پاکستان گروپ اے میں انڈیا ، متحدہ عرب امارات اور عمان کی ٹیموں کے ساتھ ہے۔ عمان پہلی مرتبہ ایشیا کپ میں حصہ لے رہا ہے۔
گروپ بی سری لنکا، بنگلہ دیش افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان جبکہ دوسرا میچ 14 ستمبر کو انڈیا کے خلاف دبئی میں کھیلے گی جبکہ اس کا آخری گروپ میچ 17 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف دبئی میں ہو گا۔
دونوں گروپ سے دو دو ٹاپ ٹیمیں سپر فور میں جگہ بنائیں گی اور ان میں سے دو ٹیمیں 28 ستمبر کو ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
ایشیا کپ:میچ کا پانسہ پلٹنے والے 5 کرکٹرز
پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سال مجموعی طور پر 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جن میں اس نے 11 جیتے ہیں اور 8 میں اسے شکست ہوئی ہے۔ اس نے سہ فریقی سیریز سے قبل بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہیں۔
قومی اسکواڈ میں سلمان علی آغا ( کپتان ) ، صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب ، فخرزمان ، حسن نواز ، محمد حارث ، محمد نواز، حسین طلعت ، خوشدل شاہ ، فہیم اشرف ، شاہین آفریدی ، حارث رؤف ، ابراراحمد ، سفیان مقیم ، حسن علی ، محمد وسیم جونیئر اور سلمان مرزا میں شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ اہم ٹورنامنٹ ہے، ہر میچ پر مکمل توجہ دینے کی ضرورت ہے ، کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھنا چاہئے ۔ ہماری پہلی ترجیح سپر فور میں کوالیفائی کرنے پر ہو گی ، تین میچوں میں اچھی کارکردگی سے ہم آگے بڑھیں گے۔
جاوید میانداد، عمران خان سے زیادہ ذہین کرکٹر تھے، شعیب ملک
انہوں نے کہا کہ دبئی اور ابوظہبی کی کنڈیشنز شارجہ سے مختلف ہیں ، شارجہ میں ہم نے پانچ سپنرز کھلائے جیسا کہ کنڈیشنز اس کی اجازت دیتی تھیں لیکن ہمارے پاس پانچ بہت اچھے تیز بائولرز بھی موجود ہیں اور ہم کنڈیشنز کے مطابق ٹیم کھلائیں گے۔
مائیک ہیسن نے کہا کہ ایشیا کپ میں کنڈیشنز محمد نواز کے حق میں رہیں تو وہ ہمارے لیے بہت اہم ہونگے، فخرزمان میں اعتماد اور بہتری نظر آئی ہے۔
