پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا اعلان کر دیا ہے، جو 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔
انگلینڈ میں 4 سنچریاں بنانے والے امام الحق کی پاکستان آتے ہی ٹرپل سنچری
سری لنکا 2019 کے بعد پہلی بار پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلے گا۔یاد رہے کہ 2019 میں بھی سری لنکن ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے تین میچز کی سیریز 2-0 سے جیتی تھی۔ پہلا میچ کراچی میں بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔
تین میچز پر مشتمل یہ سیریز ورلڈ کپ 2027 کی تیاریوں کے تناظر میں بھی اہم سمجھی جا رہی ہے، کیونکہ دونوں ٹیمیں نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے اور اپنے کمبی نیشن بہتر بنانے کی کوشش کریں گی۔
ایشیا کپ سے قبل پاکستانی، بھارتی کرکٹرز میں کشیدگی
میچز کی تاریخیں:
پہلا ون ڈے: 11 نومبر
دوسرا ون ڈے: 13 نومبر
تیسرا ون ڈے: 15 نومبر

سیریز کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
