برازیل کے ایک نامعلوم ارب پتی کی 846 ملین پاؤنڈ مالیت کی جائیداد فٹبالر نیمار کو وراثت میں مل گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جائیداد جون 2025 میں برازیل کے شہر پورٹو الیگرے میں قانونی طور پر وصیت کے ذریعے نیمار کے نام رجسٹرڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق یہ نامعلوم ارب پتی غیر شادی شدہ اور بے اولاد تھے، انہوں نے اپنی وصیت میں لکھا کہ نیمار کی شخصیت اور خاص طور پر اپنے والد کے ساتھ ان کے تعلق نے انہیں متاثر کیا، جو ان کے اپنے والد کے ساتھ تعلق کی یاد دلاتا تھا، اس لئے اپنی تمام جائیداد نیمار کے نام کردی۔
معروف بھارتی کامیڈین ذاکر خان بیمار، اسٹیج شوز سے دوری اختیار کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ نیمار کی اپنی موجودہ دولت کا تخمینہ 300 سے 330 ملین ڈالر کے درمیان لگایا جاتا ہے، اور اس وراثت کے بعد وہ برازیل کے امیر ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوجائیں گے۔
فٹبالر نیمار حال ہی میں سعودی کلب الہلال کو چھوڑنے کے بعد اپنے پرانے کلب سانتوس ایف سیمیں واپس آئے ہیں، سعودی عرب میں ان کا معاہدہ سالانہ 129.2 ملین پاؤنڈ کا تھا، مگر چوٹوں کے باعث صرف سات میچز کھیل سکے۔
اگرچہ نیمار نے تاحال اس جائیداد پر کوئی بیان نہیں دیا، لیکن قانونی ماہرین کے مطابق اس معاملے کو عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔
دنیا بھر میں اس خبر کو غیر معمولی دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی کھلاڑی کو بغیر کسی ذاتی تعلق کے اربوں ڈالر کی جائیداد ملے گی۔
