اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ جاوید میانداد، عمران خان سے زیادہ ذہین کرکٹر تھے۔
سابق آل راؤنڈر اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عمران خان یہ خود بھی مانتے ہیں کہ جاوید میانداد ان سے زیادہ ذہین کرکٹر تھے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کھلاڑیوں کو متحرک رکھتے تھے۔ جبکہ جاوید میانداد بنائے گئے منصوبے پر اچھے طریقے سے عمل کرواتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے میچ آفیشلز کا اعلان
واضح رہے کہ جاوید میانداد کامیاب کپتان ثابت نہیں ہوئے۔ ان کے دور میں ٹیم کا نظم و ضبط متاثر رہا۔ اور وہ انتظامی معاملات میں الجھتے رہے۔ تاہم ان کا شمار پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹسمینوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 6 بار بھارت کے خلاف سنچریاں بنائیں اور ہر بڑی ٹیم کے خلاف نمایاں کارکردگی دکھائی۔
جاوید میانداد میدان میں مخالفین کی نفسیات کے ساتھ کھیلتے تھے۔ وہ آخری اوور میں بھی اچھی بیٹنگ کرتے اور کسی قسم کے دباؤ کا شکار نہیں ہوتے تھے۔
