یورومونٹر انٹرنیشنل نے دنیا کے 10 مقبول ترین سیاحتی شہروں کی فہرست جاری کردی ہے۔
یورومونٹر انٹرنیشنل کے سٹی ڈیسٹینیشن انڈیکس کے مطابق عالمی سطح پر بین الاقوامی سیاحوں کی آمد میں19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بڑی وجہ سیاحت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مانگ قرار دی گئی۔
اس فہرست میں تھائی لینڈ کا دارالحکومت بینکاک 3 کروڑ 20 لاکھ سے زائد وزیٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، یہ شہر اپنی رونق بھری گلیوں، اسٹریٹ فوڈ، مندروں اور رات کی چمک دمک کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے کشش کی وجہ بنا ہوا ہے۔

معروف بھارتی کامیڈین ذاکر خان بیمار، اسٹیج شوز سے دوری اختیار کرنے کا اعلان
دوسرے نمبر پر ترکی کا شہر استنبول ہے، جو دو براعظموں کو جوڑنے والا شہر ہے، جہاں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد مسافر پہنچے، استنبول اپنی تاریخی مساجد، بازاروں اور ثقافتی ورثے کے باعث سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

تیسرے نمبر پر برطانیہ کا دارالحکومت لندن ہے، جہاں 2 کروڑ 20 لاکھ کے قریب لوگ آئے، لندن اپنی صدیوں پرانی تاریخ، بکنہم پیلس، میوزیمز، پُرکشش مارکیٹس اور جدید طرزِ زندگی کے امتزاج کی بدولت دنیا کے سب سے بڑے سیاحتی مراکز میں شمار ہوتا ہے۔

چوتھے نمبر پر چین کا شہر ہانگ کانگ ہے، جو اپنی بلند عمارتوں، وکٹوریا ہاربر اور ذائقے دار کھانوں کے ساتھ ساتھ قدرتی پہاڑی راستوں کی وجہ سے بھی مقبول ہے۔

چاند کو مکمل گرہن ، پاکستان سمیت مختلف ممالک میں 7 ارب افراد نے نظارہ کیا
پانچویں نمبر پر سعودی عرب کا مقدس شہر مکہ مکرمہ ہے، جہاں دنیا بھر سے 1 کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ زائرین حج پہنچے، یہ شہر دنیا کے چند شہروں میں سے ہے جہاں سفر کی وجہ عبادت اور عقیدہ ہے۔

اس انڈیکس میں انطالیہ چھٹے نمبر پر رہے، دبئی ساتویں، مکاؤ آٹھویں اور پیرس نویں نمبر پر آیا، جبکہ کوالالمپور دسویں نمبر پر شامل ہوا، ان شہروں نے اپنی ساحلی خوبصورتی، شاہانہ طرزِ زندگی، تاریخی ورثے اور مختلف کلچرل امتزاج کی وجہ سے سیاحوں کے دل جیتے۔
رپورٹ کے مطابق فہرست میں چھٹے نمبر پر ترکی کا شہر انطالیہ اپنی خوبصورت ساحلی پٹی اور تاریخی ورثے کے ساتھ، ساتویں نمبر پر دبئی اپنی اپنی لگژری شاپنگ اور صحرائی سیاحت کے باعث، اپنی کیسینو لائف اور پرتگالی ورثے کے امتزاج کے ساتھ مکاؤ آٹھویں پر، اپنی لازوال رومانوی فضاؤں کے ساتھ نویں بمر پر، جبکہ اپنی کلچرل امتزاج اور پٹراناس ٹاورز کی وجہ سے دسویں نمبر پر کوالا لمپور شامل ہوا۔
اگرچہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات، خصوصاً گلگت بلتستان، کشمیر اور ملک کے دیگر علاقے اپنی قدرتی خوبصورتی اور ثقافتی تنوع کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کو متوجہ کرتے ہیں، تاہم اس فہرست میں پاکستان کا کوئی بھی شہر شامل نہیں ہو سکا۔
