انگلینڈ میں یارک شائر کاؤنٹی کیلئے ون ڈے ٹورنامنٹ میں چار سنچریاں بنانے والے امام الحق نے پاکستان آتے ہی حنیف محمد ٹرافی میں ٹرپل سنچری بناڈالی۔
اتوار کو دوسرے راؤنڈ کے میچوں کے آخری دن ملتان نے ڈیرہ مراد جمالی کو اننگز اور161رنز سے شکست دے دی۔ ڈیرہ مراد جمالی کی ٹیم دوسری اننگز میں142رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
ایشیا کپ سے قبل پاکستانی، بھارتی کرکٹرز میں کشیدگی
فیصل اکرم کی29رنز کے عوض 5 وکٹیں نمایاں رہیں۔ امام الحق نے 330رنز اسکور کیے۔دوسری جانب کراچی وائٹس نے کوئٹہ کو 10وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی وائٹس کے محمد رضا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ کوئٹہ کی دوسری اننگز میں صلاح الدین نے123رنز بنائے۔
انگلینڈ میں شاندار کارکردگی پر ایک نظر
پاکستانی اوپنر امام الحق نے انگلینڈ میں ہونےوالے ون ڈے کپ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چار سنچریاں سکور کیں۔
انگلینڈ ون ڈے کپ کے سیمی فائنل میں ہیمپشائر کے خلاف بائیں ہاتھ کے بلے باز امام الحق نے 105 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، یہ ان کی اس ٹورنامنٹ میں چوتھی سنچری تھی۔
پرائیویسی کا خیال رکھیں ،گلوکارہ قراۃ العین کی ٹیم کی مداحوں سے اپیل
بیٹر امام الحق نے انگلینڈ ون ڈے کپ میں 8 میچز میں 98.28 کی اوسط سے 688 رنز سکور کئے۔
امام الحق سسایکس، لنکاشائر اور نارتھہمپ شائر کیخلاف بھی سنچریاں سکور کرکے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بن گئے، امام الحق کو جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے مدعو کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی بلے باز امام الحق کی سنچری کے باوجود یارکشائر کو ہیمپشائر کے ہاتھوں سیمی فائنل میں 18 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
