میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے تمام نادرا مراکز میں یونین کونسلز کاؤنٹرز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لینڈھی کے بابربازار میں نادرا کے نئے اپ گریڈڈ رجسٹریشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاری کے کاکری گراؤنڈ میں ایک نیا نادرا مرکز قائم کرنے کے لیے فوری طور پر فزیبلٹی اسٹڈی شروع کی جا رہی ہے، جبکہ گلشن اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن میں بڑے میگا مراکز بھی زیر تعمیر ہیں جو بڑی آبادیوں کو خدمات فراہم کریں گے۔
سلمان آغا نے سہ ملکی سیریز میں جیت سیلاب متاثرین کے نام کر دی
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لینڈھی کا نیا اپ گریڈڈ مرکز سات سنگل ونڈو کاؤنٹرز پر مشتمل ہے جو پہلے صرف چار تھے، اس کی گنجائش بڑھا کر 120 افراد تک کر دی گئی ہے اور یہاں خواتین و مرد حضرات کے لئے علیحدہ واش رومز، وہیل چیئر رسائی اور پینے کے پانی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
نادرا سندھ کے ڈائریکٹر جنرل عامر علی خان نے کہا کہ کراچی کے پانچ مراکز پہلے ہی اپ گریڈ کئے جا چکے ہیں، جبکہ شہر کے 21 مراکز کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جائے گا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت آج ہو گی
عامر علی خان نے کہا کہ نادرا کے نئے موبائل ایپ کے آغاز میں شہریوں کو کچھ مسائل کا سامنا ہوا، تاہم مکمل فعال ہونے کے بعد یہ ایپ شہریوں کو طویل اعرصے تک آسانی فراہم کرے گی۔
نادرا سندھ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے یونین کونسل کاؤنٹرز، اپ گریڈڈ مراکز اور نئے میگا سنٹرز کی بدولت نادرا کی خدمات کراچی میں مزید تیز اور مؤثر انداز میں فراہم کی جا سکیں گی۔
