بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 14 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور 3 گواہان کے بیانات جرح مکمل کر لی گئی۔
سماعت کے دوران عمران خان کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی بھابھی مہرالنساء احمد بھی عدالت میں موجود رہیں، سابق وزیر اعظم کے پرسنل سیکرٹری انعام شاہ کا بیان قلمبند کیا گیا جبکہ مقدمے میں پیش کیے گئے۔
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہیں غلط ہیں، بیرسٹر گوہر
تین اہم گواہان کے بیانات پرجرح مکمل کی گئی، ان گواہوں میں کسٹم اپریزر رابعہ صمد، ایف بی آر کی افسر ثنا سعید اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعبداللہ خان شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرنے کا عندیہ دیا ہے، آئندہ سماعت پر دفاعی وکلا کی طرف سے مزید جرح کی جا سکتی ہے۔
کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ جلد مقررکیے جانے کا امکان ہے، عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
