پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے سہ ملکی سیریز میں جیت سیلاب متاثرین کے نام کر دی۔
اس موقع پر سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی نے سیریز کے تمام میچوں کی فیس فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔
سلمان آغا نے کہا کہ ہم مشکل کی گھڑی میں مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ سب کو ایک ہو کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔
پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر سہ ملکی سیریز کا فائنل جیت لیا
شاہین آفریدی نے کہا کہ وطن کی مٹی آج ہم سے سیلاب زدگان کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے، قوم سے اپیل ہے کہ فلڈ ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔
میچ جیتنے کے بعد سلمان آغا نے کہا کہ یہ ایسی پچ تھی جہاں 140 کا ہدف بھی مشکل ثابت ہو سکتا تھا، ہم جانتے تھے کہ مخالف ٹیم کے لیے بیٹنگ آسان نہیں ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ محمد نواز بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں میں شاندار رہا۔
کپتان سلمان آغانے کہا کہ مشکل حالات میں میں اُس پر بھروسہ کر سکتا ہوں،انہوں نے کہاکہ ہم حالات کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں،2 اسپنرز کھلانا ہمارے حق میں گیا، جب بھی ضرورت ہو گی، ہم 2 اسپنرز کیساتھ میدان میں اتریں گے۔
پی سی بی نے پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان کر دیا
افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا کہ پاورپلے میں 5 وکٹیں گنوانا مہنگا پڑا، وکٹ ایسی تھی کہ ہدف حاصل کیا جا سکتا تھا لیکن آغاز ہی خراب رہا، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ پچ اتنی اسپن کرے گی۔
راشد خان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں واپسی کا وقت نہیں ملتا، غلطیوں کی گنجائش کم ہوتی ہے، انہوں نے کہاکہ ایشیا کپ سے قبل کنڈیشنز سمجھنے کا اچھا موقع ملا۔
