انگلینڈ نے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی فتح حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو بدترین شکست دیدی۔
ساوتھمپٹن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 414 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور کھڑا کیا جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 72 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پی سی بی نے پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان کر دیا
انگلینڈ کے بیتھل نے 110 جبکہ روٹ نے 100 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بیتھل کی انٹرنیشنل کیریئر میں یہ پہلی سنچری تھی، انہوں نے 110 رن کی اننگز میں 13 چوکے اور 3 چھکے لگائے،اس کے علاوہ اسمتھ نے 62 اور جوز بٹلر نے بھی 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی طرف سے جوفر آرچر نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 21 ویں اوورز میں 9 وکٹوں پر 72 رنز تک محدود رہی۔ کپتان باووما بیٹنگ زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ کیلئے نہیں آئے۔
