سری لنکا نے ہرارے میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 191 رنز بنائے ، جسے سری لنکا نے 18 ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ سری لنکا کے کمیل مشیرا نے 73 جبکہ کوسال پریرا نے 46 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ، اس کے علاوہ پیتھم نیسانکا نے 33 رنز بنائے۔
پی سی بی نے پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان کر دیا
زمبابوے کی طرف سے مارومانی نے 51 رن کی اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے ایک چھکا شامل تھے۔ اس کے علاوہ کپتان سکندر رضا نے 28 اور ریئن بورے نے 26 رنز بنائے ، سری لنکن بائولر ہے مانتھا نے 3 جبکہ دشمنتا چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
