صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی۔
صدر کی جانب سے بل کی منظوری کے بعد ڈیوٹیز یکم جولائی 2020ء سے مؤثر ہوں گی ، بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد صدرِ مملکت کو بھیجا گیا تھا، چینی گرانٹ سے چلنے والے منصوبوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز لاگو ہونے پر قانونی وضاحت کیلیے بل منظور کیا گیا۔
پاک فضائیہ پیشہ ورانہ مہارت میں دنیا کی کسی بھی فضائیہ سے کم نہیں، وزیراعظم
اکتوبر 2022ء میں گوادر منصوبوں کے پیش رفت اجلاس میں اس ترمیم کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ صدر نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (ری آرگنائزیشن) ترمیمی بل 2025 کی منظوری بھی دیدی۔ بل کے ذریعے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈھانچے اور گورننس کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، ترمیم کا مقصد ادارے کی تنظیم نو اور بہتر کارکردگی کو یقینی بنانا ہے۔
