سعودی عرب کی تمام مساجد میں صلوٰۃ الخسوف ادا کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے مملکت کی تمام مساجد انتظامیہ کو اتوار7 ستمبر کو چاند گرہن کے موقع پر نماز خسوف ادا کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
وزیر اسلامی امور نے کہا کہ چاند گرہن کے موقع پر زیادہ سے زیادہ ذکر الہی اور استغفار کیا جائے اور سنت نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے نماز خسوف ادا کی جائے۔
سعودی عرب کا 95 واں قومی دن، مملکت میں عام تعطیل کا اعلان
حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں نماز خسوف اتوار کو رات نو بجے ادا کی جائے گی، شیخ بدر الترکی امامت کریں گے۔چاند گرہن مکہ کے وقت کے مطابق شام 6 بج کر 28 پرشروع ہو گا۔ مکمل گرہن کا خاتمہ 9 بج کر 45 پر ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج رات رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن دیکھا جا سکے گا، سعودی عرب کے علاوہ امریکا، بھارت، بنگلہ دیش، چین اور جاپان میں بھی یہ فلکیاتی منظر نظر آئے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن واضح طور پر دیکھا جا سکے گا لیکن کراچی سمیت ملک کے جنوبی حصوں میں بادلوں کی وجہ سے عوام کے لیے اس کا مشاہدہ مشکل ہوسکتا ہے۔
