یوم فضائیہ 7 ستمبر کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں پاک فضائیہ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کوبے مثال کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،آج کا دن پی اے ایف اہلکاروں کی بہادری اور قربانیوں کی یادمیں منایاجاتا ہے۔
ملک بھر میں یوم فضائیہ آج انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شہداء کی لازوال قربانیاں تاریخ میں روشن ہیں،انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ پیشہ ورانہ مہارت میں دنیا کی کسی بھی فضائیہ سے کم نہیں، پاک فضائیہ نے معرکہ حق بنیان المرصوص میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کی جنگی صلاحیتیں پاک فضائیہ کی جدت کا منہ بولتا ثبوت ہے،اس بات پرفخرہے پاک فضائیہ نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی، مجھے یقین ہے پاک فضائیہ ملک کی خود مختاری کا ہمیشہ بھرپور تحفظ کرتی رہے گی۔
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی
صدر مملکت آصف علی زرداری نے 7 ستمبر یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے شجاعت اور بہادری کی تاریخ رقم کی، پاک فضائیہ نے ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیا،پاک فضائیہ نے معرکہ حق بنیان مرصوص میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا، قوم کو پاک فضائیہ کے جوانوں کی صلاحیتوں پر فخر ہے،پاک فضائیہ نے ملک کی فضائی حدود اور سالمیت کا ہمیشہ بھرپور دفاع کیا، انہوں نے کہاکہ قوم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
