نئی دہلی، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت حکومتی پالیسی کے مطابق ہوتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایسی کسی بھی ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار ممکن نہیں جس میں کئی ممالک شریک ہوں، بھارت کی حالیہ پالیسی کے مطابق کسی بھی بین الاقوامی یا کثیرالملکی ٹورنامنٹ میں ان ممالک کیخلاف کھیلنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
میتھیو بریٹزکی نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
دیوجیت سائیکیا کے مطابق جن کے ساتھ بھارت کے سیاسی تعلقات کشیدہ ہوں، بی سی سی آئی مرکزی حکومت کی ہدایات کی مکمل پیروی کرتا ہے، ایشیا کپ ایک ملٹی نیشن ٹورنامنٹ ہے اور بھارت اس میں مکمل شرکت کرے گا۔
اسی اصول کے تحت بھارت آئی سی سی کے تحت ہونے والے دیگر ایونٹس میں بھی پاکستان سمیت تمام ٹیموں کے خلاف میچزکھیلے گا،انہوں نے کہا کہ دوطرفہ سیریز میں بھارت کسی دشمن ملک سے نہیں کھیلے گا۔
مرکزقومی بچت کا نظام بیٹھ گیا، کروڑوں صارفین پریشان
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بھارت کسی ملک کے خلاف ملٹی نیشنل ایونٹ میں کھیلنے سے انکارکرے گا تو بین الاقوامی سطح پربھارتی کھیلوں کوپابندی کا سامنا ہو سکتا ہے، جس سے کھلاڑیوں کا نقصان ہو گا۔
