یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی پر بڑا الزام عائد کر دیا۔
یوگراج سنگھ نے انسائیڈ اسپورٹس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی سمیت بیشتر کھلاڑی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ سچن ٹنڈولکر ہی صرف اِن کے بیٹے کے اصل دوست ثابت ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ شہرت، دولت اور کامیابی کی دنیا میں کوئی دوست نہیں ہوتا۔
میتھیو بریٹزکی نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
وہ سب بیک اسٹیبر (پیٹھ پر چھرا گھونپنے والے) تھے جو یووراج سنگھ کو نیچا دکھانا چاہتے تھے، سب ڈرتے تھے کہ یووراج ان کی جگہ نہ لے لے کیونکہ یووراج ایک عظیم کھلاڑی تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس دھونی سے لے کر باقی سب کھلاڑی ڈرے ہوئے تھے کہ کہیں ان کی کرسی نہ چِھن جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یوگراج سنگھ یووراج کے ساتھی کھلاڑیوں پر سنگین الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔
