پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2750 روپے تک پہنچ گئی۔
پشاور میں ایک دن میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 150 روپے مہنگا ہو گیا ہے، آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق فائن آٹا 150 اور مکس آٹا 100 روپے فی تھیلا مہنگا ہوا ہے، 20 کلو فائن آٹے کا تھیلا 2600 سے بڑھ کر 2750 روپے کا ہو گیا۔
پشاور میں مکس آٹے کا تھیلا 2500 سے بڑھ کر 2600 روپے تک پہنچ گیا، آٹے کی قلت کے باعث قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قومی اوسط قیمت 2500 روپے تک پہنچ گئی ہے، پشاور اوربنوں کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں جہاں پر بیس کلو آٹے کا تھیلا 2500 روپے میں فروخت ہو رہاہے۔
چار اشیاء ضروریہ سستی،23 مہنگی،24 کی قیمتوں میں استحکام
اسلام آباد میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 2426 روپے 67 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے، راولپنڈی میں 2400 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں آٹے کا تھیلا 2267 روپے تک فروخت ہو رہاہے۔
لاہور میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 2230 روپے، فیصل آباد میں بیس کلو آٹے کا تھیلا2200 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ سرگودھا میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2200 روپے، ملتان میں 2293 روپے 33 پیسے، بہاولپور میں 2333 روپے 33 پیسے تک فروخت جاری ہے۔
سکھر میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 2240 روپے، لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 2300 روپے، کراچی اور حیدرآباد میں آٹے کا تھیلا 2400 روپے میں فروخت ہو رہاہے، خضدار میں آٹے کا تھیلا 2200 روپے جبکہ کوئٹہ میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 2300 روپے میں دستیاب ہے۔
