پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ جدہ کے قریب سمندر میں سب میرین کیبلز کٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
نبی اکرم حضرت محمدﷺ کا یوم ولادت، فضائیں درود و سلام سے معطر
اس وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس مصروف اوقات میں جزوی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،کیبلز کٹنے کے باعث انٹرنیٹ کے معیار میں معمولی کمی کا امکان ہے۔
بین الاقوامی شراکت دار ادارے کیبلز کی مرمت پر فوری کام کر رہے ہیں، ترجمان نے کہا کہ پی ٹی سی ایل کی مقامی ٹیمیں متبادل بینڈوڈتھ فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔
دشمن نے پھر جارحیت کی تو اسکور 0-6 نہیں بلکہ 0-60 ہو گا، ائیر وائس مارشل شہر یار خان
ترجمان نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ تعطل کے اثرات کم سے کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
