صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ 12 ربیع الاول کا دن خوشی، عقیدت اور تعلیماتِ نبوی ﷺ پر عمل کے عہد کا دن ہے۔
انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں قوم کو اس بابرکت دن کی مبارکباد دی، یہ دن خوشی، عقیدت اور تعلیماتِ نبوی ﷺ پر عمل کے عہد کا دن ہے، ولادت نبوی ﷺ کے1500 برس مکمل ہونے کی سعادت عظیم موقع ہے۔
نبی اکرم حضرت محمدﷺ کا یوم ولادت، فضائیں درود و سلام سے معطر
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کے اصول عدل، رحمت، اخوت اور امن کو اپنانا وقت کی ضرورت ہے،قومی اسمبلی اور سینیٹ نے متفقہ قرارداد کے ذریعے اس دن کو تاریخی طور پر منانے کا فیصلہ کیا،او آئی سی نے ولادت نبوی ﷺ کے 1500 برس مکمل ہونے پر سال کو یادگاری قرار دیا۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت عدل، مساوات اور احترام انسانیت کا درس دیتی ہے،دنیا کے مسائل کا حل سیرت مصطفی ﷺ کی روشنی میں ہے، اتحاد، محبت اور بھائی چارہ ہی مسائل سے نکلنے کا راستہ ہے،نبی اکرم ﷺ نے یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد کا عملی درس دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ نبی کریمﷺ کی ولادت با سعادت نے ظلمتوں کو نور میں بدلا، نبی کریمﷺ نے انسانیت کو عدل،رحمت،مساوات اور وحدت کی نئی راہیں دکھائیں۔
60 واں یوم دفاع، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی، مسلح افواج کا خصوصی پیغام
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نبی پاک ؐ کی سیرت طیبہ ہمارے لئے ہر دور میں رہنمائی کا سرچشمہ ہے، نئی نسل کو خیر،علم اورامن کی طرف راغب کر کے حیات طیبہ سے روشناس کرنا ہو گا۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہمیں تعصب،فرقہ واریت،انتہاپسندی اور نفرت کی ہر شکل کو رد کرنا ہے، نبی کریمﷺکی تعلیمات کو قومی کردار کا حصہ بنا کر معاشی،سماجی مسائل کا حل ممکن ہے۔
