اسلام آباد، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹوسوشل میڈیا پر کہہ رہی ہے کہ علیمہ بی بی نے خود پر ہی انڈا پھینکوایا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرجاری بیان میں محسن نقوی نے مریم ریاض کی ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کی بہن کہہ رہی ہے کہ سب ڈرامہ ہے، علیمہ بی بی نے خود کو ہی انڈا پڑوایا۔
علیمہ خان پرحملے کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست
یہ ردعمل مریم ریاض وٹو کی اس ٹویٹ کے جواب میں آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اچھا ڈرامہ لگا ہوا ہے اور آپ سب بیوقوف بنے جا رہے ہیں۔ Learn to analyze things, connect dots and reach conclusions۔”
واقعے کے بعد سیاسی اورصحافتی حلقوں میں بحث چھڑ گئی ہے، کچھ افراد اسے سیاسی سٹنٹ قراردے رہے ہیں تو کچھ اس حملے کو قابلِ مذمت قرار دے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر یہ معاملہ ٹرینڈ کر رہا ہے اورمختلف آراء کا اظہارکیا جا رہا ہے۔
جناح ہائوس حملہ کیس ، علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کی ضمانت بھی منظور
خیال رہےکہ اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اس وقت دو لڑکیوں نے ان پر دو انڈے پھینکے گئے، ایک انڈہ علیمہ خان کو لگا، انڈے پھینکنے والی لڑکیوں کو گرفتار کرکے اڈیالہ چوکی منتقل کردیا گیا۔
انڈہ پھینکے جانے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے شورشرابا بھی کیا اس موقع پر علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں فکر نہیں ، ہم پرکوئی حملہ کرے ہمیں پتہ ہے یہ ہو گا۔
