ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.29 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 5.07 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران چار ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان :عیدمیلادالنبیؐ پر انٹرنیٹ سروس کی بندش کا اعلان
گذشتہ ہفتہ کے دوران کیلے کی قیمت میں 3.86 فیصد، ڈیزل 0.91 فیصد، چینی 0.13 فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.10 فیصد کی کمی ہوئی۔
ٹماٹر کی قیمت میں 46.02 فیصد، آٹا 25.41 فیصد، پیاز 8.57، ٹوٹا باسمتی چاول 2.62، لہسن 2.04 فیصد، آلو 1.38 فیصد، دال مونگ 1.29 فیصد، بریڈ 1.19 فیصد، ایل پی جی 0.88 فیصد، شرٹنگ 0.27 فیصد، لانگ کلاتھ 0.17 فیصد اور پرنٹڈ لان کی قیمت میں 0.07 فیصد اضافہ ہوا۔
اگست میں کیا صورتحال رہی؟
اگست کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد کمی ہوئی،گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 2.99 فیصد رہی، جولائی تا اگست مہنگائی کی اوسط شرح 3.53فیصد تھی۔
پنجاب میں تاریخ کی مہنگی ترین گاڑی رجسٹرڈ
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ ٹماٹر 19.3 فیصد اور پیاز 14.46 فیصد مہنگا ہوا،ایک ماہ میں انڈے 12.84 فیصد،چکن 4.16 فیصد مہنگی ہوئی۔
اسپتال سروسز، تعلیم، لانڈری اور ڈاکٹر فیس میں بھی اضافہ ہوا،ایک ماہ میں پھل 21.16 فیصد اور سبزیاں 18.48 فیصد تک سستی ہوئیں ۔
لاجواب سروس،پی آئی اے کی سینکڑوں پروازیں ایک یا دو مسافروں کے ساتھ روانہ
اسی طرح چینی کی قیمت میں بھی 5.49 فیصد تک کمی آئی، موٹر فیول، بجلی اور ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
