جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صوبے میں اس وقت گورننس نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی۔
خیبرپختونخوا میں جاری صورتحال پرشدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بدامنی اور کرپشن عروج پر ہیں جبکہ عوام بنیادی سہولیات کیلئے ترس رہے ہیں۔
بلاول بھٹو کا سیلاب متاثرہ کسانوں کیلئے زرعی ایمرجنسی اور خصوصی پیکج کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے، انتظامی مشینری مفلوج ہو چکی ہے اور عوام کو درپیش مسائل پرکوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے، دہشتگردی اورجرائم میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ کرپشن سرکاری اداروں کوکھوکھلا کررہی ہے۔
مرکزقومی بچت کا نظام بیٹھ گیا، کروڑوں صارفین پریشان
شدید بارشوں اورسیلاب کے باعث مردان اوردیرمیں منعقد ہونے والے انکے جلسے منسوخ کر دیے گئے ہیں، ایسے وقت میں جب عوام مشکلات میں گھرے ہوں، سیاسی سرگرمیوں کوموخرکرنا ہی بہترفیصلہ ہے۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس کی بحالی، بدامنی کے خاتمے اورعوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اگرحکومت خاموش تماشائی بنی رہی توصورتحال مزید بگڑسکتی ہے۔
