اسلام آباد، مرکز قومی بچت (سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز) کا آئی ٹی سسٹم خراب ہو گیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ٹی سسٹم میں خرابی کے باعث تقریباً 61 ارب روپے سے زائد کی رقم کی منتقلی رک گئی ہے، جس سے ملک بھرکےلاکھوں صارفین متاثرہو رہے ہیں۔
سونا 1200 روپےمہنگا،فی تولہ 3لاکھ 77ہزار900 روپے کا ہوگیا
متاثرہ سسٹم کے تحت سیونگزاسکیموں، بشمول ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس، اسپیشل سیونگز، بہبود سیونگز اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس کی سرمایہ کاری اور منافع کی ادائیگی کا عمل انجام دیا جاتا ہے۔
سسٹم کی خرابی کے باعث بینک برانچزپرصارفین کی قطاریں لگ گئیں جبکہ ملازمین کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ہے۔
نیشنل سیونگزکے ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم میں خرابی 25 اگست کو پیدا ہوئی تھی، جسے اب تک دور نہیں کیا جا سکا۔
اٹک میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگربروقت اقدامات نہ کیے گئے تو سسٹم کی بحالی میں مزید تاخیرہوسکتی ہے، جس سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔
آئی ٹی ماہرین نے فوری طورپرجدید سسٹم اپ گریڈیشن اور بیک اپ سسٹم کی ضرورت پرزوردیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے مسائل سے بچا جا سکے، وزارت خزانہ نے سسٹم کی جلد بحالی کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
