کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان نے علی حیدر کے گانا گانے سے انکار کرنے والے بیان پر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کہ وہ خود ایک غریب آدمی ہیں، ان کے پاس اتنی بڑی رقم دینے کی استطاعت نہیں ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران جب گلوکار علی حیدر سے میزبان نے سوال کیا کہ اگر انہیں 20 کروڑ روپے دئے جائیں تو کیا وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے پر تیار ہوں گے؟ تو علی حیدر نے اس پیشکش کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا کہ چاہت کو اپنی زندگی اپنے انداز میں جینے دیا جائے، یہ ان کا وقت ہے اور شاید اللہ نے ان کی کوئی بڑی دعا قبول کر لی ہے۔
انفلونسر کو گاڑی سمندر میں فلوٹنگ پلیٹ فارم پر رکھ کر فوٹو شوٹ کرنے پر گرفتار کرلیا
علی حیدر کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چاہت فتح علی خان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ علی حیدر ایک چھوٹے قد کے گلوکار ہیں جو کراچی سے امریکا منتقل ہو گئے ہیں، اگر علی حیدر 20 کروڑ روپے لینے کے باوجود بھی ان کے ساتھ ڈوئٹ کرنے پر راضی نہیں ہیں، تو اس پر انہیں کوئی اعتراض نہیں، کیونکہ وہ خود ایک عام اور غریب آدمی ہیں، ان کے پاس اتنی بڑی رقم دینے کی استطاعت ہی نہیں ہے۔
چاہت فتح علی خان اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں، اگرچہ انہیں اکثر تنقید کا سامنا رہتا ہے، لیکن ان کی ویڈیوز مسلسل وائرل رہتی ہیں۔
پاکستانی بلا رنگ و نسل دوسروں کی بے لوث مدد کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں، وزیر اعظم
پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے چاہت فتح علی خان کہا کہ وہ برصغیر کے سب سے بڑے گلوکار ہیں کیونکہ گانے لکھنے سے لے کر موسیقی ترتیب دینے، ویڈیو بنانے اور ریلیز کرنے تک تمام کام خود ہی کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ان پر اکثر مشہور گانوں کی نقل اور بے ڈھنگے انداز میں گانے پر تنقید کی جاتی ہے، لیکن اس کے باوجود ان کی ویڈیوز دنیا بھر میں مقبول ہیں اور سوشل میڈیا پر اکثر ٹرینڈ کرتی رہتی ہیں۔
چاہت فتح علی خان نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اکثر لڑکیوں کی جانب سے شادی کی پیشکشیں موصول ہوتی رہتی ہیں، خاص طور پر جب وہ سوشل میڈیا پر لائیو آتے ہیں تو کئی حسینائیں شادی کی خواہش کا اظہار کرتی ہیں لیکن وہ ہمیشہ معذرت کر لیتے ہیں۔
