بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان پر اڈیالہ جیل کے باہر دو لڑکیوں نے انڈہ پھینک دیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اس وقت دو لڑکیوں نے ان پر دو انڈے پھینکے گئے۔ جن میں سے ایک انڈہ علیمہ خان کو لگا۔ انڈے پھینکنے والی لڑکیوں کو گرفتار کرکے اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا گیا۔
جناح ہائوس حملہ کیس ، علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کی ضمانت بھی منظور
علیمہ خان کی گفتگو کے دوران انڈہ پھینکے جانے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے شور شرابا بھی کیا۔ اس موقع پر علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں فکر نہیں ، ہم پر کوئی حملہ کرے ہمیں پتہ ہے یہ ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہوا بدلی ہے، لوگوں کا غصہ اور ان کا خوف دیکھ لیں، لوگ ظلم قبول نہیں کریں گے،
