ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت 10 ستمبر کو مقرر کی گئی ہے، لارجر بینچ کی سربراہی جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔
عافیہ صدیقی کیس سماعت کیلئے بننے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا
ذرائع کے مطابق یکم ستمبر کو جسٹس انعام امین منہاس نے فائل چیف جسٹس کو لارجر بینچ تشکیل دینے کے لیے بھجوائی تھی۔
اس سے قبل کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی عدالت میں زیر سماعت تھا جنہوں نے گزشتہ سماعت پر وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے تھے۔
لاہور ہائیکورٹ کا نجی اسکولوں کی تعطیلات سے متعلق رولز بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل
جسٹس سردار اعجاز اسحاق ٹیکس کیسز سننے والے اسپیشل ڈویژن بینچ کا حصہ ہیں۔ ان سے سنگل بینچ میں زیرِ سماعت کیسز واپس لے لیے گئے تھے۔
