محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اسلام آباد اور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ راولپنڈی ، مری ، گلیات، جہلم، چکوال، اٹک ، سیا لکو ٹ ، لاہور، نارووال ، قصور، او کا ڑہ، بہاولنگر، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان ایبٹ آباد، کوہستان ،دیر ،چترال، سوات، مانسہرہ ، وزیرستان اور کرم میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سیلاب کے باعث متعدد بند ٹوٹ گئے ، مزید بستیاں زیر آب ، لوگوں کی نقل مکانی
موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر ، بار کھان ، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، لسبیلہ، خضدار ، آواران ، سانگھڑ، تھر پارکراورعمر کو ٹ میں گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پربارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 7 سے 9 ستمبر کے دوران سندھ میں شدید بارش کے باعث پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ ڈی جی خان اور بلوچستان کے مشرقی ، جنوبی علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی اور بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
