پنجاب کے تینوں دریاؤں میں سیلاب کی سنگین صورتحال برقرار ہے، ملتان میں بند ٹوٹنے سے متعدد بستیاں زیر آب آ گئیں۔
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی پر انتہائی اونچے اور ہیڈ بلوکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
پنجاب میں سیلابی صورتحال کے باعث ضمنی انتخابات ملتوی
سلیمانکی، اسلام ہیڈورکس پر اونچے درجے کے سیلاب کے باعث متعدد بند ٹوٹنے سے بہاولپور کی 4 تحصیلوں کے علاقے سیلابی ریلے کی زد میں آ گئے۔
ادھر دریائے چناب میں خانکی، ہیڈ قادر آباد اور چنیوٹ کے مقامات پر پانی کی سطح بلند ہوگئی، ملتان میں قاسم بیلا کےقریب شجاع آباد کینال میں پانی کی مقدار گنجائش سے 3 گنازیادہ ہو گئی ہے جس کی وجہ سے نہر اوورفلو کر گئی۔
برطانیہ کا سندھ میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے 45 کروڑ روپے سے زائد امداد کا اعلان
ملتان کا شیر شاہ بند اوور فلو ہونے سے بھی درجنوں دیہات سیلاب کی لپیٹ میں آ گئے ، سیلاب کے باعث مزید ہزاروں لوگوں نے نقل مکانی کر لی۔
