لاہور: اسپورٹس بورڈ پنجاب نے صوبے میں خواتین کا سب سے بڑا ایونٹ “پنک گیمز” کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں کھیلتا پنجاب پنک گیمز انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری اسپورٹس بورڈ مظفر سیال اور ڈی جی اسپورٹس خضر افضال چوہدری بھی شریک تھے۔
صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب نے اکتوبر کے آخر میں کھیلتا پنجاب “پنک گیمز” کا شیڈول مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ اور “پنگ گیمز” کی تیاریاں شروع کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی ٹی 20 سیریز، پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دے دی
فیصل ایوب نے کہا کہ کھیلتا پنجاب پنک گیمز میں 3 ہزار سے زائد خواتین کھلاڑی شریک ہوں گی۔ پنجاب کے تمام ڈویژنز سے پنک گیمز میں خواتین کھلاڑیوں کے دستے شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پہلی بار پنجاب حکومت نے خواتین کے لیے پنک گیمز کرانے کا اہتمام کیا تھا۔
