بھارتی لیگ اسپنر امیت مشرا نے 42 برس کی عمر میں کرکٹ کے تمام فارمیٹس کو خیرباد کہہ دیا۔ وہ 2003 سے 2017 تک بھارت کے لیے کھیلتے رہے اور ٹیسٹ، ون ڈے ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں اپنی اسپن کی جادوگری کے جوہر دکھائے۔
ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
امیت مشرا نے اپنے کیریئر میں 22 ٹیسٹ، 36 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے، جبکہ ان کا آخری مقابلہ آئی پی ایل 2024 میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے تھا۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ نے انہیں عزت، پہچان اور مقصد دیا۔ ’’میری خواہش یہی تھی کہ میں دل سے کھیلوں اور جب بھی موقع ملے ٹیم کے لیے بہتر کارکردگی دکھاؤں۔‘‘
موبائل فون کے حد سے زیادہ استعمال سے نوجوان فالج کا شکار
آئی پی ایل میں مشرا کا شمار نمایاں بولرز میں ہوتا ہے۔ وہ اب تک 174 وکٹیں لینے والے آٹھویں کامیاب ترین بالر ہیں اور منفرد اعزاز یہ ہے کہ انہوں نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 3 ہیٹ ٹرکس بھی کیں، جو 2008، 2011 اور 2013 میں ریکارڈ ہوئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 2008 کی ہیٹ ٹرک نے ان کے کیریئر کا رخ بدل دیا اور انہیں دوبارہ بھارتی ٹیم میں واپسی کا موقع ملا۔
Today, after 25 years, I announce my retirement from cricket — a game that has been my first love, my teacher, and my greatest source of joy.
This journey has been filled with countless emotions — moments of pride, hardship, learning, and love. I am deeply grateful to the BCCI,… pic.twitter.com/ouEzjU8cnp
— Amit Mishra (@MishiAmit) September 4, 2025
2000-01 میں ہریانہ سے ڈومیسٹک کیریئر کا آغاز کرنے والے مشرا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 535 وکٹیں حاصل کیں اور ایک ڈبل سنچری بھی اسکور کی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ بھارتی ٹیم میں جگہ بنانا ہمیشہ آسان نہیں رہا، کئی بار باہر ہونا مایوس کن تھا، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور سخت محنت کے ذریعے واپسی کی۔
بارش برسانے والا نیا سسٹم 6 ستمبر کو پاکستان میں داخل ہونے کا امکان
امیت مشرا نے کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ جب بھی بھارتی ٹیم کی نمائندگی کا موقع ملا، انہوں نے بھرپور پرفارم کیا اور ہمیشہ مثبت رہنے کی کوشش کی۔
یاد رہے دو ہفتے قبل ہی بھارتی بلے باز چتیشور پجارانے بھی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
