پنجاب حکومت نے گندم، آٹے اور روٹی کے نرخ برقرار رکھنے کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں فیڈ ملوں میں گندم کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا،فیڈ ملوں میں گندم کا استعمال روکنے کے لئے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ۔
کیکو شاردا کا کپل شرما شو چھوڑنے کا فیصلہ
پیرا کے ایس ڈی اوز کو گندم کی ذخیرہ اندوزی کے سدباب کے لئے خصوصی اختیارات تفویض کرتے ہوئے سخت ترین قانونی کارروائی کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔
سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کے نرخ بڑھانے والوں کے خلاف ایکشن کی ہدایت کی گئی ہے ،گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو بھی فوری طور پر متحر ک کر دیا گیا۔
چینی سرمایہ کار پاکستان کو اپنی ترجیحی منزل سمجھیں،وزیراعظم
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ روٹی کا نرخ 14 روپے اور 20 کلو آٹے بیگ کا نرخ 1810 روپے سے زائد بڑھنا نہیں چاہیے۔
سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ گندم کی ذخیرہ اندوزی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔
