بھارت میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے گرل فرینڈ سے بات نہ ہونے پر پورے گاؤں کی بجلی معطل کردی۔
مریم نواز کا ملتان میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ،امدادی اور ریلیف سرگرمیوں پر اظہار اطمینان
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان اپنی گرل فرینڈ سے فون پر بات کرنا چاہتا تھا، تاہم جب بار بار رابطہ کرنے کے باوجود لڑکی کا فون مصروف رہا تو وہ شدید برہم ہوگیا۔ غصے میں آکر نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور تاریں کاٹ کر پورے گاؤں کو اندھیرے میں دھکیل دیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح نوجوان نے کھمبے پر چڑھ کر بجلی بند کی۔ صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں جبکہ بعض افراد نے نوجوان کے اس عمل کو انتہائی غیر ذمے دارانہ قرار دیا۔
دریائے چناب کے اردگرد رہنے والی آبادیوں کو الرٹ جاری
رپورٹس کے مطابق واقعے میں نوجوان یا لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم انوکھے طرزِ عمل کی وجہ سے یہ واقعہ بھارتی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔
نیکسٹ لیول ناراضگی، بھارت میں ایک ناراض عاشق نے محبوبہ کے گائوں کی بجلی کاٹ دی، وجہ محبوبہ کا فون بزی جا رہا تھا، ویڈیو وائرل۔۔!! pic.twitter.com/USbKdw2E0y
— Khurram Iqbal (@khurram143) September 3, 2025
