کمبوڈیا: سابق ایشین چیمپئن عراق نے اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026 کوالیفائرز میں پاکستان کو شکست دے دی۔
اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ کوالیفائرز کے پہلے میچ میں پاکستان فٹبال ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز عراق کے خلاف میچ سے کیا۔
کمبوڈیا اولمپک اسٹیڈیم میں گروپ جی میں کھیلے جانے والے میچ میں عالمی نمبر 58 عراق نے پاکستانی ٹیم کو 8-1 سے شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: نئی رینکنگ جاری، سکندر رضا نمبر ون آل راؤنڈر، بابر اور رضوان ٹاپ 20 کھلاڑیوں کی فہرست سے آؤٹ
پہلے ہاف میں سابق ایشین چیمپئن عراق کا اسکور 1-0 تھا۔ جبکہ دوسرے ہاف میں عراق نے لگاتار 7 مزید گول کر کے پاکستانی ٹیم کو بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
پاکستان اپنا دوسرا میچ 6 ستمبر کو میزبان کمبوڈیا کے خلاف جبکہ گروپ اسٹیج کا آخری میچ 9 ستمبر کو اومان کے خلاف کھیلے گا۔
